دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالرز ایک بار پھر پاکستان آنے کو تیار

  دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالرز ایک بار پھر پاکستان آنے کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے فٹ بال کے اسٹار فٹ بالر ایک بار پھر پاکستان آنے کو تیار ہوگئے، لیجنڈ کھلاڑی لاہور  اور کراچی میں 2 نمائشی میچ کھیلیں گے۔پاکستان میں فٹبال کے شائقین کے لیے یہ اچھی خبر ہے کہ ورلڈ سوکر اسٹار کے ستارے ایک بار پھر پاکستان میں جگمگانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔فٹ بال کی دنیا کے جن نامور کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ان میں برازیل کے رکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئیس فیگو، اسپین کے کارلوس پیول اور فرانس کے نیکولس انیلکا شامل ہیں۔اسٹار فٹبالر کاکا اور لوئیس فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے