نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کو شکست دیدی

  



ویلنگٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20میں انگلینڈ کو 21رنز سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز 1-1سے برابر کر دی۔ انگلش ٹیم 177رنز کے تعاقب میں 155رنز پر ڈھیر ہوگئی، مچل سینٹنر کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔اتوار کو ویسٹپیک سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے، جمی نیشم نے 42، مارٹن گپٹل نے 41،روس ٹیلر اور گرینڈ ہوم نے28،28رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے  کرس جورڈن نے 3، سام کرن نے 2،ثاقب محمود،عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 155رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیوڈ میلان 39، کرس جورڈن 36اور ایون مورگن 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل سینٹنر نے3 جبکہ لوکی فرگوسن، ایش سودی اور ٹم ساؤدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی