علیز پیری اور علیزہ ہیلی کی ویمنز بگ بیش لیگ میں 199 رنز کی ناقابل شکست شراکت

علیز پیری اور علیزہ ہیلی کی ویمنز بگ بیش لیگ میں 199 رنز کی ناقابل شکست شراکت

  



پرتھ (اے پی پی)علیز پیری اور علیزہ ہیلی نے ویمنز بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں 199 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں سڈنی سکسرز کی اوپنر کپتان علیز پیری اور علیزہ ہیلی نے میلبورن سٹارز کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 199 رنز بنائے، ویمنز بگ بیش لیگ کی یہ سب سے بڑی شراکت ہے، علیزہ ہیلی نے 52 گیندوں پر سنچری سکور کی، انہوں نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، علیز پیری  87 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی