پشاور:مقامی سکول میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول کے موقع خواتین باکسر کے مابین مقابلوں کا انعقاد

  پشاور:مقامی سکول میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول کے موقع خواتین باکسر کے مابین ...

  



پشاور(آئی این پی)پشاور کے ایک مقامی سکول میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول میں کھیلے جانیوالے باکسنگ کے مقابلے عید اللہ جبکہ خواتین کے مقابلے ہادیہ کمال خان نے جیتے۔فیسٹول میں کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اورفٹ بال کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔یتیم اور بے سہارابچوں کیلئے قائم زمونگ کورنامی سکول میں بچوں کی ذہنی نشونماء کیلئے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا،جس میں بچوں نے کرکٹ،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اورفٹ بال کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اسی طرح باکسنگ کے مقابلوں میں عید اللہ نے بہترین فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل کھلاڑی محمد حسین کو ہرایا،جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ہادیہ کمال خان نے تجلہ نور کو شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔

ختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سنیٹر نعمان وزیر نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے،جبکہ اس موقع پر زمونگ کور کے چیئرمین احسان اللہ،ڈائریکٹر سعید احمد اور صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کمال خان،خاتون کوچ شہناز کمال خان اور اولمپئین باکسر کیپٹن (ر)ارشد حسین بھ موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی