نوویک جو کووچ نے پیرس ماسٹر زاوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

نوویک جو کووچ نے پیرس ماسٹر زاوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

  



پیرس (اے پی پی) سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ڈینس شاپووالو سے ہوگا۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے، اس طرح کینیڈا کے ڈینس شاپووالو نے بغیر میچ کھیلے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 7-6 اور 64 رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی