پاکستان اور بنگلا دیش ویمنز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج ہو گا

        پاکستان اور بنگلا دیش ویمنز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج ہو گا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلادیش ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے(آج)پیر کو قذافی کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ایک صفر کی برتری حاصل کرنے والی بسمہ الیون نے ایک اور بڑی کامیابی پر نظریں جما لیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ کا میلہ، سیریزکا دوسرا اورآخری ون ڈے شیڈول، آج اتوار کو دونوں ٹیموں نے مکمل آرام کیا، کل چار نومبر کو اِن ایکشن ہوں گی۔آخری معرکہ صبح ساڑھے نو بجے ہی شروع ہو گا، سیریز کے پہلے ون ڈے میں قومی ویمن ٹیم نے 29 رنز سے فتح سمیٹ کر ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں گرین شرٹس نے مہمان بنگالی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی