دہلی میں آلودگی، بنگالی کرکٹرز کیلئے دورہ وبال جان بن گیا

دہلی میں آلودگی، بنگالی کرکٹرز کیلئے دورہ وبال جان بن گیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی میں آلودگی، بنگالی کرکٹرز کیلئے دورہ وبال جان بن گیابنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض کی جانب سے معاملہ چھپائے جانے کے باوجود کوچ رسل ڈومنگو نے نئی دہلی کی فضا میں موجود آلودگی سے کھلاڑیوں کو ہونے والی پریشانی سے پردہ اٹھادیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ بھارت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہے جہاں اس وقت فضائی آلودگی انتہائی درجے تک خراب ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کیلئے یہ دورہ وبال جان بن گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس اس وقت کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ اتوار کے روز انہیں بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں مقابلہ کرنا ہے جس کے لیے ٹریننگ سیشن ضروری ہے۔ بنگالی کھلاڑی لٹن ڈاس، شفیع الاسلام، امین الاسلام اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے با?لنگ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے ماسک پہن کر ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔           

مزید : کھیل اور کھلاڑی