شادمان اتوار بازارمیں مہنگائی کا راج، برائلر 22روپے مہنگا، صارفین پریشان 

شادمان اتوار بازارمیں مہنگائی کا راج، برائلر 22روپے مہنگا، صارفین پریشان 

  



لاہور (اپنے نمائندے سے)شادمان اتوار بازار میں مہنگائی،  سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، مہنگائی کے طوفان سے پریشان عوام خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔ برائلر مرغی کی اْونچی اْڑان، ایک ہفتے میں  22 روپے مہنگی ہوگئی جبکہ ایک روز میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ چکن کی قیمت 231 روپے فی کلو ہو گئی۔ دوسری جانب ٹماٹر 125،شملہ مرچ 260،آلو 52،پیاز 58 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔سبز مرچ 135،مٹر 156،گاجر 44 روپے کلو،آلو نیا50، لیموں چائنہ 60،بند گوبی60، لال مولی15، سبز دھنیا 120، پودینہ 10روپے گٹھی، گھیا کدو 55، بینگن گول 34، ٹینڈے 56، کریلے 66،  کھیرے58، پالک 28، سبز مرچ180، ادرک چائنہ 395 روپے، لہسن238، سنگاڑے 180 روپے، میتھی 60، پھول گوبھی 62، بھنڈی توری 70،شلجم سفید 48روپے کے حساب سے رہے۔ پھلوں میں سیب کالا کولو 120، انار قندھاری 140، انار بدانہ 240،انگور سندر خانی 180، مسمی 70 روپے درجن، کیلا 60روپے درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعوے کر کے اب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی حکومت عوام پر رحم کرے اور سبزیوں پھلوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء میں بھرپور ریلیف دیا جائے کیونکہ مہنگائی کے دور میں گھروں کے خرچے چلانا نا ممکن ہو کر رہ گیا ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1