حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی کے مظالم ڈھا رہا ہے،اشرف بھٹی

  حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی کے مظالم ڈھا رہا ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اہور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہورکے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نیازی حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی اور ظلم کا پہاڑ بن کر گر رہا ہے حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر سو کی سپیڈ کے حساب سے مہنگائی میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، حکمرانوں کے لارے لپے سے عوام کو کچھ نہیں مل رہا بلکہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا جاتا ہے۔


، قوم کو محض باتوں سے خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا ہرگز بھی نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ نہ جانے حکمرانوں کوا س بات کی کیوں سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ملک تقریروں سے نہیں بلکہ اچھی معاشی پالیسوں سے چلتے ہیں  حکمران بتائیں کہ کہاں ہے مہنگائی کی روک تھام کا منصوبہ کیا کہیں پر بھی حکومت نام کی کوئی چیز نظر آرہی ہے تو جواب نہ میں ہی آئے گا۔