پاکستان کے 22کروڑ عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا،عظمیٰ بخاری

پاکستان کے 22کروڑ عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا،عظمیٰ بخاری

  



 لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں تھوڑی سے شرم وحیاء ہے تو عوام کی جان چھوڑ دیں،بزدار صاحب نئے پاکستان نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔پاکستان کے 22کروڑ عوام نے جعلی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سلیکٹڈ حکومت کیخلاف دے دیا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔جعلی حکومت کو آکسیجن دینے والے سیلنڈر خالی ہو چکے ہیں۔میاں نوازشریف کی بگڑتی صحت کے حوالے سے پارٹی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

قوم سے قائد عوام نوازشریف کی جلد صحتیابی کی دعاؤں کی اپیل ہے۔

عظمیٰ

مزید : میٹروپولیٹن 1