آئے روز ٹرین حادثات محکمہ کی کاردگی پر سوالیہ نشان ہیں،عمر جاوید

آئے روز ٹرین حادثات محکمہ کی کاردگی پر سوالیہ نشان ہیں،عمر جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ریڈ میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ تیز گام حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں، حکومت فوری تحقیقات کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کرے۔

  ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریلوے میں اصلاحات کی دعویدار حکومت قوم کو جواب دیں کہ کون اس المناک سانحے کا ذمہ دار ہے؟قوم کو سیاسی بیانات سے مطمئن کرنے کے بجائے ایسے سانحات سے بچنے کے لئے عملی اقدامات کیئے جائیں،ہم رب کریم کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ جاں بحق افراد کی رب کریم مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔