ریکوری مہم میں سستی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افسران پر برہم 

ریکوری مہم میں سستی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو افسران پر برہم 

  



لاہور(عامر بٹ سے) ریکوری اکٹھی کرنے میں سستی، بنیادی ذمہ داریوں میں غفلت، عوامی مفاد کے کاموں میں تاخیر برتنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمداصغر جوئیہ ریونیو افسران پر برس پڑے، دوران میٹنگ ضلع بھر کے ریونیو افسران کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ کے آفس میں ہونے والی اس میٹنگ میں ضلع بھر کے ریونیو افسران شریک ہوئے۔ دوران میٹنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے ریونیو افسران کو وارننگ دی کہ وہ ریکوری اکٹھی کرنے کی پریکٹس کو درست کریں، ادارہ پروگرام ہو یا وراثت، انتقالات کی تصدیق، عدالتوں میں زیر سماعت جوڈیشلی کیسز ہوں یا ریونیو کورٹس میں سماعت کئے جانے والے کیس ان کے فوری حل کے لئے وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سنبھالیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام ریونیو افسران کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی اپنی قانون گوئی کی حدود میں آنیوالے تمام انتظامی کام، پبلک انٹرسٹ کے اقدام اور ریونیو کے معاملات کے ذمہ دار اور جواب دے ہوں گے۔سرکاری ریکارڈ پر پرائیویٹ عملے کی موجودگی کی ذمہ داری بھی ریونیو افسران پر عائد ہو گی۔انہوں نے واضح پیغام دیا کہ اپنی ذمہ داریوں کو قبول نہ کرنے اور بنیادی ذمہ داریوں کو نہ سنبھالنے والا ریونیو افسر اب گھر جائے گا۔ محکمہ ریونیو میں اس کیلئے کوئی جگہ نہیں اب میں براہ درست مانیٹرنگ بھی کروں گا، چھاپے بھی ماروں گا اور جواب طلبی بھی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1