ٹرین حادثے نے ہر آنکھ کو  اشکبارکر دیا،چوہدری قدیر

    ٹرین حادثے نے ہر آنکھ کو  اشکبارکر دیا،چوہدری قدیر

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر چوہدری قدیر نے کہا ہے کہ  ٹرین حادثے نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے،حکومت فوری تحقیقات کرکے حقائق کو منظر عام پر لائے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں حادثات کی ایک لمبی فہرست ہے مگر سکھر ڈویژن میں ان حادثات کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خوفناک اور خطرناک سمجھا جارہا ہے۔

 اس وجہ سے بھی سمجھاجاتا ہے کہ یہاں حادثات میں عام لوگوں کی کثیر تعداد لقمہ اجل بن چکی ہے۔

 پنوں عاقل کا حادثہ ہویا سانگی اسٹیشن کا،سرحد اسٹیشن پر ہونے والے حادثے کو توپاکستان ریلوے کی تاریخ میں سب سے زیادہ المناک سمجھا جاتا ہے کہ اس حادثے میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرائی تھیں،یہاں پاکستان کے کئی بڑے بھی آئے تھے جنہوں نے کئی احکامات بھی صادر فرمائے تھے جس میں چھوٹے اسٹیشنوں کی حالت زار کو بہتر کرنا بھی تھا مگر آج تک اس پر عمل نہ ہوا اسی وجہ سے حادثات کی شرح میں کمی نہیں ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1