چاروں مسالک علماء بورڈ کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

        چاروں مسالک علماء بورڈ کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ کے باہر مقبوضہ کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم اورتین ماہ سے جاری کشمیرمیں نافذکردہ ظالمانہ کرفیوکیخلاف ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اورعالمی دہشتگرد بھارت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈحافظ شعیب الرحمن قاسمی نے کہاکہ کشمیرپربھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے مظاہرہ میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قبضہ اورمظالم پر یو این او،سلامتی کونسل اورنام نہاد انسانی حقوق کے عالمی اداروں وتنظیموں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کی بے حسی کیخلاف بھی شدیداحتجاج کیاگیا۔