عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کرینگے، راشدحفیظ

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کرینگے، راشدحفیظ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال راجہ بازار کا اچانک دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہسپتال کے مختلف معاملات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر معاملات اگلے دو دن تک درست نہ کئے گئے تو حکومت پنجاب ذمہ دار ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی. عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی بہم رسانی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی. انہوں نے ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران تمام وارڈوں اور شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا. صوبائی وزیر جب ہسپتال پہنچے تو ایم ایس کو غیر حاضر پایا. ڈی ایم ایس ڈاکٹرغلام عباس اور سی ایم او وحید اقبال نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ راجہ راشد حفیظ اپنی گاڑی سے اترتے ہی سیدھے ایمر جنسی پہنچے جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی۔

. وارڈ بوائز اور صفائی پر مامور سٹاف کے 8 ملازمین میں سے صرف تین ڈیوٹی پر موجود پائے گئے جن کے خلاف صوبائی وزیر نے فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کیں۔

راشد حفیظ

مزید : میٹروپولیٹن 1