مولانا سمیع الحق کا نظریہ اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں سے آزاد کرانا ہے،علیم الدین

مولانا سمیع الحق کا نظریہ اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں سے آزاد کرانا ...

  



لاہور(پ ر) جمعیت علمائے اسلام (س) لاہور کے امیر قاری علیم الدین شاکر اور قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا نظریہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی ممالک کو بیرونی قوتوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہے، دھرنے عوام کے مسائل کا حل نہیں،ریاست مدینہ کے عملی اقدام کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کرایا جائے اور ملک میں نفاذ اسلام کا وعدہ پورا کیا جائے،عوامی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے،ہم حکومت کی خامیوں کے مخالف اور اچھائیوں کی حمایت کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1