آکسفورڈ پریس اور کامسیٹس کے زیراہتمام دانش ورانہ حقوق پر آگاہی سمینار

آکسفورڈ پریس اور کامسیٹس کے زیراہتمام دانش ورانہ حقوق پر آگاہی سمینار

  



لاہور(سٹی رپورٹر)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور دانش سوسائٹی آف لائبریری انفارمیشن سروسزکا مسٹیس لاہو ر کے زیر اہتمام دانش ورانہ حقوق پر آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا، طلباء اور اساتذہ کو دانش ورانہ حقوق کی بنیادی باتوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔سیمینار کا افتتاح معزز ڈائریکٹر کا مسیٹس ڈاکٹر قیصر عباس اور ریجنل سیلز ڈائریکٹر فیاض حسین راجہ نے کیا۔ سیمینار کا آغاز فیاض حسین راجہ کے استقبالیہ نوٹ سے ہوا۔ فیاض حسین راجہ نے دانش ورانہ حقوق کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ایک جائزہ فراہم کیا۔ یاسر خلجی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے مصنف کی تحریروں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک مصنف اپنی ایجادات اور تخلیقات پر کیا حقوق رکھتا ہے۔ سیمینار کے مقرر نبیل یونس نے ا س بات کا اعادہ کیا کہ دانش ورانہ حقوق کے بارے میں عوامی شعور بہت ضروری ہے۔ لائبریری انچارج ڈاکٹر محمد طارق نے اس موقع پر کہا کہ دانش وارانہ ا ملاک کے بارے میں عوامی شعور،ذہنی تخلیقات، جیسے ایجادات، ادبی اور فنکارانہ علامتوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ سیمینارکے اختتام پر ڈائریکٹر کا مسٹیس ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ ہماری لیباٹریوں میں ہونے والے تحقیقی کام سے ہمارے ملک اور معاشرے کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1