لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ملازمین کی آ ج ہڑتال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز نے مخالفت کر دی 

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ملازمین کی آ ج ہڑتال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز نے مخالفت کر دی 

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا سٹاف ہڑتال کے معاملے میں دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز کی جانب سے آج کی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پلرا انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے،اراضی ریکارڈ سنٹرز کو تالہ نہیں لگنے دیں گے، عوام الناس کو سروسز دینے کا اعلان کر دیا۔، روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبے بھر کے اراضی ریکارڈز سنٹرز کا سٹاف سروس سٹرکچر کی بحالی، سروس رولز کی فوری منظوری اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز یونین پنجاب کے صدر میاں شاہد سمیت دیگر عہدیداران کے زیر نگرانی ہفتہ وارہڑتال کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور 4نومبر کو مطالبات کی منظوری تک صوبے بھر کے اراضی ریکارڈز سنٹرز کو تالے لگا کر بند کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلینڈ ریکارڈ کی اکثریت نے مخالفت کر دی ہے اور صوبے بھر کے اے ڈی ایل آرز کی جانب سے بھی واضح اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ 4نومبر کو ہونے والی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1