ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب میں ملاوٹ سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کا آزمائشی منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا،پاسچرائزائزڈ دودھ کی فراہمی کا ماڈل تیار کر لیا گیا جسے حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان پاسچرائز دودھ فراہم کرنے والوں سے ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دیں گے۔پاسچرائز دودھ کی فراہمی میں چھوٹی بڑی کمپنیوں، گوالوں کی کثیر تعداد کی دلچسپی ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کا ماڈل پراجیکٹ ٹاؤن شپ سے شروع کیا جائے گا۔ پاسچرائزڈ دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹیسٹ شدہ اور ملاوٹ سے مکمل پاک ہو گا۔ صارف چاہے تو کمپنیاں پاسچرائزڈ دودھ گھر کی دہلیز تک پہنچانے کی پابند ہوں گی۔ہوم ڈیلیوری کے ساتھ مختلف مقامات پر دوکانوں پر بھی پاسچرائزڈ دودھ دستیاب ہو گا۔