علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چارہزارایکڑ پر محیط ہوگا،مومنہ وحید

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چارہزارایکڑ پر محیط ہوگا،مومنہ وحید

  



لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چارہزار ایکڑاراضی پر محیط ہوگااوراس انڈسٹریل سٹی میں صنعتیں لگنے سے تقریباً اڑھائی لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ 483ایکڑ رقبے پر بنے گااوراس انڈسٹریل اسٹیٹ سے جنوبی پنجاب میں صنعتی عمل تیز ہوگا۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ میانوالی کے سپیشل اکنامک زون 238ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا۔نجی شعبے میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

لاہور میں سپیشل اکنامک زون 231ایکڑ اراضی پر بنے گا جبکہ قائد اعظم اپیریل پارک کے منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ کے وسط میں رکھا جائے گا پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پرسرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے۔سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ روزگاربھی ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1