نئی فلم کے سکرپٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں،ساحر لودھی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و کمپیئر ساحر لودھی نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر اور اداکار 2017میں اپنی فلم”راستہ“ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے،نئے پراجیکٹ کیلئے مسلسل دو سال سے محنت کر رہا ہوں اور بہت جلد اسے عملی شکل دینے کیلئے اقدامات اٹھاؤں گا۔ ساحر لودھی نے کہا کہ فلم ”راستہ“ کی ناکامی کی وجہ بننے والے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا ہے۔اب جو پراجیکٹ شروع کر رہا ہوں اس کیلئے مسلسل دو سال سے محنت جاری ہے،فلم کی بنیاد سکرپٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور بہترین لوکیشنز کا انتخاب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ”راستہ“کی ناکامی نے میرا راستہ نہیں روکا بلکہ آگے بڑھنے کا جذبہ دیا اور یہی وجہ ہے کہ اب میں ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ میدان میں آنے کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہوں۔