سانحہ تیزگام کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، کوک سٹوڈیوکی تیسری قسط کی روک دی

سانحہ تیزگام کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، کوک سٹوڈیوکی تیسری قسط کی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سانحہ تیزگام کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوک سٹوڈیو نے سیزن 12 کی تیسری قسط کی ریلیز کرنے سے روک دی گئی ہے۔اب تک کوک سٹوڈیو سیزن 12 کی دو اقساط ریلیز ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز اس کی تیسری قسط کو ریلیز ہونا تھا لیکن کوک سٹوڈیو کی انتظامیہ نے سانحہ تیزگام کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے اس کی ریلیز منسوخ کر دی ہے۔ کوک سٹوڈیو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سانحہ تیزگام کا شکار ہونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔ کوک سٹوڈیو سیزن 12 کی آج تیسری قسط میں گلوکار عاطف اسلم اور بلوچی بینڈ بنور کا ’مبارک مبارک‘ ریلیز ہونا تھا۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سانحہ تیزگام میں متاثر ہونے والے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوک سٹوڈیو سیزن 12 کی تیسری قسط آج ریلیز نہیں ہوگی۔ کوک سٹوڈیو انتظامیہ نے کہا کہ ہماری دعائیں ان تمام خاندانوں اور ہر اس فرد کے ساتھ ہیں جو اس حادثے میں متاثر ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

کلچر -