محنت کا جذبہختم ہوگیا‘ سب راتوں رات شہرت حاصل کرنے کے متمنی

محنت کا جذبہختم ہوگیا‘ سب راتوں رات شہرت حاصل کرنے کے متمنی

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلہ میں دور حاضر کے فنکاروں میں محنت کرنے کا جذبہ تقریباً ختم ہوگیا ہے آج ہمارے فنکار راتوں رات شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں چاہے اس کیلئے کوئی سا بھی طریقہ اپنانا پڑے خاص طور پر لڑکیاں تو تمام حدود پار کرچکی ہیں آئے دن کسی نہ کسی لڑکی کا سکینڈل سننے کو ملتا ہے بولڈ شوٹس کراوانے میں سب ایک دوسرے کو مات دینے میں لگی ہوئی ہیں۔ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی طرح کے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی ثقافت کی پوری دنیا میں مثبت پہچان ہے اور میں نئی نسل کو یہی کہنا ہے کہ وہ اپنی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالیں بلکہ جہاں بھی موقع ملے اس کے فروغ کے لئے کام کریں۔سینئر فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ دوسروں کی رہنمائی کرنے اور تنقید کی بجائے اصلاح کی نیت سے نئے فنکاروں کو سمجھاتے ہیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،حمیرا،سونیا رباب،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہنئے آنے والے اچھا کام کر رہے ہیں، جو لوگ ایک ایک سیڑھی چڑھ کر منزل کی طرف جاتے ہیں انہیں حاصل ہونے کی شہرت اور عزت دیرپا ہوتی ہے۔

جبکہ شارٹ کٹ سے حاصل کی جانے والی عزت اور شہرت عارضی ہوتی ہے جس نے اس سبق کو یاد کر لیا وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔پاکستان میں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کا بہت روشن مستقبل ہے۔بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہماری فلمی صنعت کو ابن الوقت اور مفاد پرستوں نے شدید نقصان پہنچایا تھا۔پڑھے لکھے لڑکے لڑکیوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید : کلچر