انٹر نیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا

انٹر نیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا

  



لاہور (فلم رپورٹر)انٹر نیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئیپا)2019کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب 7دسمبرکو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہوگی۔ بہترین فلم کی کیٹیگر ی میں جوانی پھر نہیں آنی 2، لوڈویڈنگ، موٹر سائیکل گرل، طیفا ان ٹربل، پرواز ہے جبکہ بہترین ہدایتکار کیلئے ندیم بیگ، نبیل قریشی،احسن رحیم، حسیب حسن اور عدنان سرور کو نامزد کیاگیا۔ بہترین اداکارکیلئے ہمایوں سعید، فہد مصطفی، حمزہ علی عباسی، شہر یار منور صدیقی جبکہ بہترین اداکارہ کیلئے کبریٰ خان، مہوش حیات، مایا علی، ہانیہ عامر، سوہائے علی ابڑو میں مقابلہ ہوگا۔بہترین معاون اد اکارہ و اداکار کیلئے ماورا حسین، نورالحسن، احد رضامیر، جاوید شیخ، عدنان سرور، سنگر آف دی ایئر کیلئے عاصم اظہر، آئمہ بیگ، مہک علی، اسرار شاہ، رافع اسرار اور بہترین آن سکرین جوڑی کیلئے ہمایوں سعیداورکبریٰ خان، فہد مصطفی اور مہوش حیات، علی ظفر اورمایا علی،حمزہ علی عباسی اورہانیہ عامر نامزد ہوئے ہیں۔

مزید : کلچر