ڈی جے زلفی کا نیا ویڈیو ”گوچی دا پرس“مکمل،زمن خان کی ماڈلنگ

  ڈی جے زلفی کا نیا ویڈیو ”گوچی دا پرس“مکمل،زمن خان کی ماڈلنگ

  



لاہور(فلم رپورٹر)سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے گلوکار ڈی جے زلفی کا نیا ویڈیو”گوچی دا پرس“ مکمل کر لیا گیا، اس ویڈیو کو گذشتہ روز باری سٹوڈیومیں لگائے گئے ایک سیٹ اور آؤٹ ڈور پر مکمل کیا گیا جس میں اداکارہ و ماڈل زمن خان اور دیگر کوریوگرافرز نے حصہ لیا۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن اعظم صادق نے دی جبکہ اس کے ڈی اوپی نوید چوہدری تھے۔ ڈی جے زلفی نے بتایاکہ یہ ایک مہنگے بجٹ کا ویڈیو ہے جس میں پہلی مرتبہ سپورٹس گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو میں جدید کیمرے اور جدید تکنیکی سہولیات کا استعمال بھی کیا جائیگا اس ویڈیو کو زوم میڈیا پروڈکشن کے پلیٹ فارم تلے تیار کیا جارہاہے۔جسے جلد میوزک چینلز اورسوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائے گا۔

مزید : کلچر