جرار رضوی اپنی نئی فلم کے حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے

        جرار رضوی اپنی نئی فلم کے حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر و ڈائریکٹرسٹار میکرجرار رضوی اپنی نئی فلم کے حوالے سے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔جرار رضوی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔جرار رضوی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بیگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی مگر ان مشکل حالات میں آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ پر امید ہوں کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکومت بھی تاریخ ساز اقدامات کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں جرار رضوی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حساس معاشرتی موضوعات پر فلمیں بنائیں

مزید :

کلچر -