یو ٹیوب سٹار رحیم پردیسی کا ویب سیریز بنانے کا اعلان

یو ٹیوب سٹار رحیم پردیسی کا ویب سیریز بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نسرین کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے یو ٹیوب سٹار رحیم پردیسی نے ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان”انسپکٹر بھولا“ فائنل کیا گیا ہے۔اس سیریز میں پنجاب پولیس کا مثبت امیج اجاگر کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں رحیم پردیسی کے علاوہ نیئر اعجاز،فاطمہ سہیل،اسامہ کرامت علی شاہ، یشمہ گل اور سیمی راحیل قابل ذکر ہیں۔رحیم پردیسی کے مطابق ویب سیریز اسی سال ریلیز کی جائے گی اور یہ ایکشن،کامیڈی،ایڈوینچر پر مبنی ہوگی۔

مزید :

کلچر -