تاریخ میں پہلی بار خواتین کرکٹ میچ پر ریڈیو پاکستان لاہور سے لائیو کمنٹری

تاریخ میں پہلی بار خواتین کرکٹ میچ پر ریڈیو پاکستان لاہور سے لائیو کمنٹری

  



لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کا ایک اورمثبت اقدام،ملکی تاریخ میں پہلی بارپاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر ریڈیو پاکستان لاہور سے لائیو کمنٹری نشر،ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار کے خصوصی احکامات اور وزیر اعظم پاکستان کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ترتیب دیئے گے ویژن کی روشنی میں ان نشریات کا سامعین تک آنکھوں دیکھا حال ممکن ہو ا،ا س حوالے سے سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان نے ماضی کی درخشندہ روایات کو نبھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اورسپورٹس کے حوالے سے عالمی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین میچز کی یہ نشریات جو لائیو کمنٹری پر مشتمل ہیں اس عزم کااظہار ہیں کہ ہم ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ہمیشہ کی طرح ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : کلچر