200 فلموں کے خالق پرویز کلیم پنجابی فلم ”رنگ عشقے دا“ ڈائریکٹ کرینگے
لاہور(فلم رپورٹر)یونائٹڈ ڈریمز رکے بینر تلے رومانٹک پنجابی فلم ”رنگ عشقے دا“ بنانے کا اعلان کرنے کے بعدفلم کا میوزک ایک ماہ میں مکمل کر لیا اس فلم کے لئے سینئر فلم رائیٹر ڈائریکٹردو سو کامیاب فلموں کے خالق محمد پرویز کلیم کا انتخاب کیا گیاجو اس فلم سے قبل ”گناہ“،”ننگے پاؤں“ اور ”بت شکن“ جیسی شاہکار فلمز تخلیق کر چکے یہ فلم نئے اور تجربہ کار اداکاروں کا حسین امتزاج ہے فلم نگر جانتا ہے کہ ماضی قریب میں سعود فیصل قریشی سیمیں زیدی کبریٰ خانم بلال ایلینا محسن گیلانی نشا،ارم طاہر، امان اللہ، عابد خاں اور دیگر بہت سے فنکاروں کو کو متعارف کروا چکے ھیں۔اور نئے اداکاروں کی ٹرینگ کے ہنرکا ادراک رکھتے ہیں اس فلم کیلئے مدھر دھنوں کے خالق ذولفقار عطرے کو چنا گیا۔
میوزک کے حوالے سے یہ نام سر فہرست ہے ”رنگ عشقے دا“کی زندہ اور متحرک تصویروں کو پردہ سیمیں پر اتارنے کیلئے سینئر اورمشاق سنیما ٹو گرافر عاکف ملک کا انتخاب عمل میں آچکا ھے یونائیٹڈ ڈریمز ادارے کے آنر و فلمسازڈاکٹر کاشف ریاض اورعلی عباس ہیں نو دسمبر 2019 سے فلم کے شوٹکا آغاز ہوگا اور فلم کا شوٹ انشااللہ ساٹھ روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔پوسٹ پروڈکشن کے بعد فوری فلم”رنگ عشقے دا“ ڈیجیٹل رومانٹک پنجابی سنیما سکوپ کوعوامی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ادارے کا خیال ہے کہ پنجابی موضوعاتی رومنٹیک فلمز کو نئی کہانی نئے مکالمے نئے سکرین پلے کی اشد ضرورت ہے اور پنجاب میں پنجابی فلم کا فقدان دور کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔