ماں کے بعد دوسرا رشتہ صرف دوستی ہے، جہانزیب گورچانی

ماں کے بعد دوسرا رشتہ صرف دوستی ہے، جہانزیب گورچانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار جہانزیب گور چانی نے کہا ہے کہ ماں کے بعد اگر کوئی رشتہ ہے تو وہ دوستی کا ہے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے پہلے ڈرامے ”خلیج“ سے ہی شہرت حاصل ہو گئی اور ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ہی لوگ انہیں پہچاننے لگ گئے، انہوں نے کہا کہ اداکاری کا انہیں بچپن سے ہی شوق تھا لیکن انہوں نے ہمیشہ منتخب کام کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں رشتوں کی بڑی اہمیت ہے اور وہ اپنی فیملی کو بہت وقت دیتے ہیں، اپنے مزاج بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی سادگی پسند رہے ہیں، ان کی لوگوں کے ساتھ دوستی بہت جلد ہو جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ا?ج کل اچھے ڈرامے بن رہے ہیں، نئے اداکاروں سے کوئی شکایت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن پرست ہوں اور ہر ایک کو ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ حسن صرف انسانوں میں نہیں بلکہ ہر چیز میں ہوتا ہے اور ہر خوبصورت چیز کی تعریف کرنی چاہیے، ایوارڈز بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ملنا تو دور انہیں کبھی کسی ایوارڈ شو میں بطور مہمان بھی مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید : کلچر