طلب میں کمی سے خام تیل کے  نرخوں پر دباؤ رہے گا‘ ماہرین

طلب میں کمی سے خام تیل کے  نرخوں پر دباؤ رہے گا‘ ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(اے پی پی)  اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں اور آئندہ سال کے دوران دنیا بھر میں طلب میں کمی کے باعث خام تیل کے نرخوں پر دباؤ رہے گا جس کی وجہ عالمی اقتصادی سست رفتاری اور امریکی شیل آئل کی پیداوار میں اضافہ ہے۔رائٹرز کے 51  ماہرین معاشیات سے کیے گئے حالیہ جائزہ سروے کے مطابق رواں سال برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اوسط نرخ 64.16  ڈالر اور 2020 ء میں 62.38  ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل دونوں سالوں کے دوران برنٹ آئل کے اوسط نرخ بالترتیب 65.19  اور 63.56  ڈالر فی بیرل رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ماہرین نے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے رواں سال اوسط نرخ 57.18  ڈالر رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
جبکہ اس سے قبل ویسٹ ٹیکساس کے اوسط نرخ 57.96  ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس کے 2020 ء کے لیے اوسط نرخ بھی 58.02  ڈالر کے سابقہ اندازے سے کم کرکے 56.98  ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -