سیمنٹ انڈسٹری کی شرح نمو میں 9.19فیصد اضافہ ہو گیا، اے پی سی ایم ای

  سیمنٹ انڈسٹری کی شرح نمو میں 9.19فیصد اضافہ ہو گیا، اے پی سی ایم ای

  



اسلام آباد(یواین پی)اکتوبر 2019ء  کے دوران سیمنٹ کے شعبہ کی شرح نمو میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 4.984 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا ہے جبکہ اکتوبر 2018ء  کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 4.564 ملین ٹن رہا تھا۔اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء  کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 0.420 ملین ٹن یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں منفی رجحان رہا تھا تاہم تیسرے ماہ کے دوران فروخت میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ حوصلہ افزا ہے جس سے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔

مزید : کامرس