بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو کا آغاز 18 نومبر کو ہوگا

بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو کا آغاز 18 نومبر کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی)بلوچستان میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے ”بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو 2019“ کا آغاز 18 نومبر کو ہوگا۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، یونیورسٹی آف بلوچستان، ایف پی سی سی آئی اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانے والی دو روزہ نمائش یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے ایکسپو سینٹر میں 18 اور 19 نومبر کومنعقد ہوگی جس میں فارم ٹیکنالجوجی، سیلیج کمپنیاں، جانوروں، خوراک وآلات کے درآمد کنندگان، سولر پاور آلات تیار کرنے والے ادارے، کھادیں تیار کرنے والی کمپناں، لائیو سٹاک فارمرز، سٹوریج کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے، فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز، ادویہ ساز کمپنیاں، تیار خوراک اور منجمد گوشت کے کاروبار سے منسلک اداروں کے علاوہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے دیگر کمپنیاں اور ادارے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے جن سے صوبہ میں لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

دو روزہ نمائش میں شرکت کے حوالے سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور نمائش میں شرکت کے خواہشمند ادارے اس حوالے سے رجسٹریشن کرا کر نمائش میں شرکت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -