پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 14.2 فیصد کمی‘ ادارہ شماریات

پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 14.2 فیصد کمی‘ ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی) ستمبر 2019ء کے دوران پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 14.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2019ء کے دوران پھلی دار اجناس کی برآمدات 7.7 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ ستمبر 2018 ء کے دوران برآمدات کا حجم 9.03 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح ستمبر 2018ء کے مقابلہ میں ستمبر 2019ء کے دوران پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 1.33 ملین ڈالر یعنی 14 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -