آزادانہ تجارت کے سب سے بڑے معاہدے میں جلد کامیاب ہوں گے،آسیان

  آزادانہ تجارت کے سب سے بڑے معاہدے میں جلد کامیاب ہوں گے،آسیان

  



بنکاک (اے پی پی) جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد دنیا کا سب سے بڑا آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یہ بات انھوں نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آسیان ممالک کے رہنماؤں کی تین روزہ کانفرنس کے دوسرے روز بحث کے دوران کہی۔ کانفرنس اتوار کو مسلسل دوسرے روز بنکاک میں جاری رہی جس کے دوران آسیان کے رکن 10 ممالک کے رہنماؤں نے بلاک پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے آزادانہ تجارت کے معاہدے بارے مثبت توقع کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ چین امریکہ تجارتی کشیدگی نے عالمی اقتصادی شرح نمو کی رفتار کو سست کردیا ہے جس میں بہتری کے لیے آسیان ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آسیان بلاک دنیا کی نصف آبادی پر مشتمل ہے جبکہ اس کا عالمی تجارت میں حصہ 40 فیصد کے قریب ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید : کامرس