جنوب مشرقی ایشیا میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تیار ہیں،ہواوے

  جنوب مشرقی ایشیا میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تیار ہیں،ہواوے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکاک(اے پی پی) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار ہواوے کے نائب صدر ایڈورڈ زو نے جنوبی ایشیائی کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور فلپائن نے ہواوے کے حوالے سے امریکی سائبر سیکورٹی وارننگ کو نظر انداز کرکے فائیو جی نیٹ ورک کے حصول کے لیے عملی آغاز کردیا ہے تاہم ویتنام ہواوے سے کنارہ کشی کرکے دوسری مغربی کمپنیوں کو موقع فراہم کررہا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ہواوے بارے سائبر سیکورٹی الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

مزید :

کامرس -