”چائنہ امپورٹ ایکسپو“شنگھائی میں 35پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی

 ”چائنہ امپورٹ ایکسپو“شنگھائی میں 35پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے  تجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹری،پیداوار  وسرمایہ کاری بورڈ عبدا لرزاق داؤد کی قیادت میں شنگھائی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش ”چائنہ امپورٹ ایکسپو“شنگھائی میں 35پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔عالمی نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیاں ٹیکسٹائل چمڑے، کھیلوں کا سامان،آلات جراحی اور گھریلو فرنیچر سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش کریں گی۔دوسری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) 5تا10نومبر 2019کو چین  کے شہرشنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ  کے کمرشلقونصلر بدرالزمان نے بین الاقوامی نمائش میں 35پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ 6 روزہ عالمی تجارتی نمائش سی آئی آئی ای میں وزیراعظم کے  مشیر عبدالرزاق داؤد کی قیادت میں پاکستان کا وفد شرکت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت سے پاک چین صنعتی وتجارتی باہمی تعلقات کے استحکام اور فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -