یورپی یونین کے دودرجن سے زائد ممالک سب سے کم ویزا مسترد کرنیوالی فہرست میں شامل 

یورپی یونین کے دودرجن سے زائد ممالک سب سے کم ویزا مسترد کرنیوالی فہرست میں ...

  



اسلام آباد (آن لائن) یورپی یونین کے ممالک میں پولینڈ، لیتھوینیا، فن لینڈ، اسٹونیا، آئس لینڈ، لیٹویا، لکسمبرگ، سلویکیا، چیک ریپبلک، اور یونان ویزا کی شرائط آسان، گزشتہ سال کے دوران ویزا کی درخواستیں مسترد کرنے والے پہلے دس ممالک کی لسٹ میں شامل ہوگئے۔ یورپی یونین کی ویب سائٹ سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یورپی یونین کے دو درجن سے زائد ممبر ممالک میں سے پولینڈ، لیتھوینیا، فن لینڈ، اسٹونیا، آئس لینڈ، لیٹویا، لکسمبرگ، سلویکیا، چیک ریپبلک، اور یونان، ایسے دس ممالک کی لسٹ جاری کی گئی ہے جن کی ویزا درخواستیں مسترد کرنے کی شرح باقی ممالک سے کم ہے۔ لیتھیونیا کی جانب سے ویزا مسترد کرنے کی شرح1.3  فی صد رہی جبکہ اسٹونیا 1.6فیصد، فن لینڈ 1.7 فیصد، آئس لینڈ 1.7 فیصد، لیٹویا 2.1 فیصد، پولینڈ 3فیصد، لکسمبرگ 3.7، سیلوکیا4.2فیصد، چیک ریپبلک 4.7فیصد اور یونان 4.9فیصد رہی۔ تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان ممالک میں سے پولینڈ، چیک ریپبلک اور یونان کے سفارتخانے پاکستان میں کام کررہے ہیں اور پاکستانی شہری ویزا کی درخواستوں کو ڈائریکٹ جاری کرتے ہیں جبکہ دیگر سات ممالک کے سفارت خانے پاکستان میں موجود نہیں ہیں، لہذا ان ممالک کیلئے ویزا درخواستیں ان ڈائریکٹ لی جاتی ہیں اور ان پر فیصلے بھی دیگر مقررکردہ ممالک صادر فرماتے ہیں۔

فہرست

مزید : علاقائی