سعودی جیلوں سے 1200سے زائد پاکستانی قیدی رہا ہو چکے،زلفی بخاری

  سعودی جیلوں سے 1200سے زائد پاکستانی قیدی رہا ہو چکے،زلفی بخاری

  



 اسلام آباد(این این آئی)سعودی حکومت نے رواں برس مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ رواں برس سعودی جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاض، دمام، مکہ، تبوک اور دیگر سعودی شہروں سے بے دخل کیے گئے 3400 کے قریب پاکستانیوں کو بھی رہا کروایا گیا ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنے وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے تاہم صحیح طریقہ کار کو وضع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، قیدیوں کو رہا کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

زلفی بخاری

زلفی بخاری

مزید : علاقائی