فردوس عاشق اعوان را بڑی دیوی، کرپشن پر معافی مانگیں،زاہد خان 

      فردوس عاشق اعوان را بڑی دیوی، کرپشن پر معافی مانگیں،زاہد خان 

  



پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہدخان نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان پاکستان کی رابڑی دیوی ہے جنہوں نے بھارت میں کرپشن کی جبکہ موصوفہ پاکستان میں کرپشن کررہی ہے۔فردوس عاشق اعوان کرپشن کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، نیب کہتا ہے کہ موجودہ وزیر پر کرپشن کے کیسز ہیں،موصوفہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگارہی ہیں، یہ وہی ہیں جو پہلے جنرل مشرف اور پھر  پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ رہیں۔ فواد چوہدری بھی پیپلز پارٹی، ق لیگ، جنرل مشرف اور اب عمران خان کی جماعت کا حصہ بنے ہیں۔ ہم نے انگریز کے کتے نہیں نہلائے تھے بلکہ ہمارے اسلاف نے تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے قوم کیلئے آزادی حاصل کی۔حکومت کے یہ وزراء اپنے پرانے آقاؤں کو خوش کرنے میں لگے ہیں، حکومتی وزراء بتانا پسند کریں گے کہ عمران خان کے والد کو بھٹو نے کیوں نکالا تھا؟ حکومتی وزراء اپنے گریبان میں جھانکیں تو انھیں سوراخ ہی سوراخ نظر آئیں گے۔ بہتر یہی ہوگا دوسروں پر تہمت لگانے سے گریز کیا جائے۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ جن افراد نے قوم کی خدمت کی ان کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں لیکن جو سیاسی یتیم ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

 زاہدخان

مزید : علاقائی