عالمی برادری کوکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر آواز اٹھانی چاہئے،رضا بشیر 

  عالمی برادری کوکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر آواز اٹھانی چاہئے،رضا بشیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا (این این آئی) کینیڈامیں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو دوائیاں ختم ہونے کے باعث صحت کے ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مریضوں کو ہسپتالوں سے دور رکھا جا رہا ہے، کشمیری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایمبولینس طلب کرنے سے قاصر ہیں۔کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے اوٹاوا میں انڈس ہسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں صحت کی صورتحال انسانیت سوز تباہی کی طرف اشارہ ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیرمیں صحت کی صورتحال  سے متعلق بھارت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ہائی کمشنر تارڑ نے بتایا کہ معاشی رکاوٹوں کے باوجود عمران خان حکومت نے اسٹنٹ میں کمی کے پروگراموں میں تیزی، صحت اور معیشت میں بہتری لانے اور پبلک ہیلتھ سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے میں ترقی کی ہے۔ سرکاری نجی شراکت داری صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے اور پاکستان میں زچگی، نوزائیدہ بچوں کی اموات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ 
 رضا بشیر تارڑ 

مزید :

علاقائی -