ساحلی پٹی پاکستان کیلئے اقتصادی گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے،مرتضیٰ وہاب 

  ساحلی پٹی پاکستان کیلئے اقتصادی گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے،مرتضیٰ وہاب 

  



کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویثرن کے مطابق پاکستان کا ساحلی علاقہ بالخصوص ٹھٹھہ پاکستان کیلئے اقتصادی گیم چینجر بن سکتا ہے اور ہم نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کاٹھور میں محکمہ ماحولیات نے ملائیشیا کی کمپنی کے اشتراک سے پام کے درختوں کی افزائش شروع کی تھی جو کہ پچاس ایکڑ رقبہ پر مشتمل تھا اب وہ تمام درخت تناور ہو کر ثمر خیز ہوچکے ہیں اور ان سے پام آئل کشید کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ 2.2 ارب ڈالر کا زر مبادلہ پام آئل کی خریداری میں صرف کرتا ہے مگر اب مقامی سطح پر کشید کیئے گئے آئل سے زر مبادلہ میں بچت کیلئے یہ سندھ حکومت کی تاریخی پیش قدمی ہوگی۔ صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ چینی اور ملائیشین ماہرین نے مقامی سطح پر کشید کیئے گئے پام آئل کو بین الاقوامی سطح کے تیل سے بھی بہتر معیار قرار دیا ہے اور سندھ کا ساحلی علاقہ پام کے درختوں کی افزائش کیلئے موزوں تصور کیا جارہا ہے۔ 

مرتضیٰ وہاب 

مزید : علاقائی