ٹرین حادثے پرپر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،چوہدری سجاد مہیس 

ٹرین حادثے پرپر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،چوہدری سجاد مہیس 

  



نارووال(میاں محمد شفیق)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سجاد مہیس نے کہا ہے کہ ٹرین سانحہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے یہ حادثہ کروڑ وں پاکستانیوں کو رنجیدہ کر گیا،۔ انہوں  نے کہا کہ ٹرین حادثہ کے باعث وہ ذہنی طور پر کافی پریشان ہیں،اس حادثہ کے باعث کوئی بھی پاکستانی ایسا نہیں ہوگا جو رات کو پرسکون نیند سویا ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ ذوالفقار مہیس،خالد فاروق ناگرہ،ندیم مہیس کوآرڈینٹر چوہدری سجاد مہیس بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹرین میں جتنے لوگ جاں بحق ہوئے اللہ پاک انہیں جنت الفردوش میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل سے نوازے۔

سجاد مہیس

مزید : علاقائی