بنوں میں خناق کی وباء پھوٹ  پڑی‘3 سالہ بچہ جاں بحق 

بنوں میں خناق کی وباء پھوٹ  پڑی‘3 سالہ بچہ جاں بحق 

  



بنوں (آئی این پی)  بنوں میں خناق کی وباء پھوٹ پڑی 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا بنوں اور لکی مروت کے سنگم پر واقع شیخ لنڈک میں گزشتہ روز مراد علی کا تین سالہ بیٹا الیاس جوکہ خناق کی بیماری میں مبتلا تھا جس پر والدین نے بہت علاج معالجہ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا علاقہ کے سماجی شخصیت سید نواز خان نے بتایا کہ شیخ لنڈک میں کئی بچے اس مرض کا شکار ہوئے سینکڑوں نفوس پر مشتمل اس علاقے کے تقریباً ہر گھر میں خناق کا مریض موجود ہیں اس مرض سے پہلے بھی کئی بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور اب بھی یہ مرض خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خناق جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے جائیں۔

مزید : علاقائی