شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر میکانزم اور جدید اصلاحات روشناس کروا رہی ہے۔سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اورپولیس فورس کوعوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات کئے جا رہے ہیں۔امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔پولیس کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف یونٹس کا انتظامی ڈھانچہ بھی مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -