فیروز والہ،شرقپور سے منشیات فروش گرفتار،چرس اور اسلحہ برآمد

فیروز والہ،شرقپور سے منشیات فروش گرفتار،چرس اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ،شرقیور (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)سرکل فیروزوالہ پولیسچوکی لبان والا کے انچار ج شمشاد ولی خاں نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش بلو نامی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ اسی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افرا د کو گرفتا رکرلیا ان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا تھانہ شرقپور کے ایس آئی محمد لطیف نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش راقب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ساڑھے اٹھارہ سو گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء تھانہ شرقپور پولیس نے  منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1840گرام چرس بر آمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ شرقپور خرم شہزاد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش ہمارے کھلے دشمن ہیں اور ان کا قلع قمع کر دیا جائے گا ڈی پی اوشیخوپورہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلا ف مہم شروع کی گئی ہے

مزید :

علاقائی -