جڑانوالہ،ڈکیتی مزاحمت پر 60 سالہ شہری فائرنگ سے زخمی

جڑانوالہ،ڈکیتی مزاحمت پر 60 سالہ شہری فائرنگ سے زخمی

  



جڑانوالہ (سٹی رپورٹر)جڑانوالہ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 60سالہ شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ اڈا کھرڑیانوالہ سٹاپ پر واقع حافظ پان شاپ پر ڈاکوؤں نے 60سالہ شخص احسان سے نقدی چھیننے کی کوشش کی مگر مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے تھانہ سے چند گز کے فاصلہ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کی بروقت اطلاع کے باوجود پولیس لیٹ پہنچی ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے معمر شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی