ایف سی بلوچستان کی منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی، منشیات پکڑ لی

ایف سی بلوچستان کی منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی، منشیات پکڑ لی

  



دالبندین(این این آئی)ایف سی بلوچستان، تفتان رائفلز کی منشیات کے اسمگلرز کیخلاف بڑی کاروائی۔ 73 ونگ تفتان رائفلز نے ماشکیل کے نواحی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات اپنے قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی نے افغانستان سے آئی ہوئی منشیات کو، جو کے ایک زمیاد گاڑی میں ایران لے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی، بروقت آپریشن کرکے اسمگلرز کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس آپریشن میں اسمگلرز نے بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم ایف سی نے 610 کلوگرام خالص افیون اور 11 کلوگرام کرسٹل گردہ اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔ اس منشیات کی قیمت کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا جا رہا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ تفتان رائفلز ایف سی منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہت مثبت اور قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایف سی

مزید : علاقائی