تاتاریوں کے لشکرکی طرح اسلام آباد آنا کوئی طریقہ نہیں،اعتزاز احسن

تاتاریوں کے لشکرکی طرح اسلام آباد آنا کوئی طریقہ نہیں،اعتزاز احسن

  



اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تاتاریوں کے لشکرکی طرح اسلام آباد آنا کوئی طریقہ نہیں، اِس طرح کے لشکر روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، حکومت،فوج اورعدلیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام آباد دارالحکومت ہے،اِس کا تو لحاظ رکھیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں نہ پیپلزپارٹی چھوڑ رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ2 دن کے نوٹس پروزیراعظم سے استعفی مانگا جارہا ہے،ساری دنیا میں اس مطالبے پرتشویش ہوگی، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا تاثر کیاجارہا ہے؟۔اعتزازاحسن نے سوال اٹھایا کہ رہبر کمیٹی کہاں ہے؟ رہبرکمیٹی کو فورا آزادی مارچ دھرنے کوختم کرانا چاہئے، اگرساری جماعتوں نے شامل ہونا ہے تواپنی شرائط پر ہوں۔

اعتزاز احسن

مزید : علاقائی