مولانا کیلئے کسی قسم کی کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے،گورنر سندھ

مولانا کیلئے کسی قسم کی کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے،گورنر سندھ

  



کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرکاری سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے، یونس سائیں کی سرپرستی میں بہت خوبصورت گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے جہاں پربھرپور مقابلے منعقد ہورہے ہیں جس سے نوجوان کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند با ت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرسندھ کپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریس جیتنے والے کھلاڑی کو ٹرافی دیتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، کھیل، ثقافت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے سرکاری طور پر مزید پذیرائی ہونی چاہئے اس ضمن میں کھیلوں کے وفاقی وزیر سے بھی بات کروں گا کہ وہ اس کھیل کی سرپرستی کریں تاکہ یہ کھیل مزید پروان چڑھایا جا سکے جبکہ موجودہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کو ہر ممکن مواقع فراہم کررہی ہے۔ گورنر سندھ نے دھرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن سے کئے گئے معاہدہ کی مکمل پاسداری کرے گی،مولانا صاحب کے لیے کسی قسم کی کوئی روکاوٹ کھڑی نہیں کریں گے اگر دھرنے والوں نے ماورا ٓئین اقدام اٹھایا یا انتشار پھلانے کی کوشش کی تو حکومت ان کے خلاف آئین و قانوں کے مطابق کاروائی عمل میں لائے گی۔

گورنر سندھ

مزید : علاقائی